Wednesday, April 29, 2026

قادرالکلام (QADAR UL KALAM)Peer-Reviewed Multidisciplinary Research Journal

ISSN: 3139-1028

خصوصی شمارہ (اگست 2026)
عنوان: ہندوستان کی آزادی اور ادب — ایک مطالعہ

قادرالکلام ایک معیاری، دو لسانی (اردو و انگریزی) تحقیقی جریدہ ہے جو ادب، زبان اور ثقافت کے فروغ اور تنقیدی مطالعہ کے لیے وقف ہے۔ یہ جریدہ اکتوبر 2025 سے حیدرآباد، تلنگانہ، انڈیا سے باقاعدگی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے اور ملک و بیرونِ ملک کے محققین، اساتذہ، پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرز کو ایک مشترکہ علمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ جریدہ میں شائع ہونے والے تمام مضامین سخت Peer-Review کے عمل سے گزرتے ہیں تاکہ علمی معیار اور تحقیقی اصالت کو یقینی بنایا جا سکے۔

خصوصی شمارہ کے لیے “ہندوستان کی آزادی اور ادب — ایک مطالعہ” کے مرکزی عنوان کے تحت تحقیقی و تنقیدی مقالات طلب کیے جاتے ہیں۔ اس شمارہ میں بالخصوص تحریکِ آزادی، جنگِ آزادی، یومِ آزادی اور ان کے ادبی و فکری اثرات کو موضوع بنایا جائے گا۔ اہلِ قلم سے گزارش ہے کہ وہ آزادیٔ ہند کے تاریخی، ادبی اور تہذیبی پہلوؤں پر اپنے معیاری اور غیر مطبوعہ مقالات ارسال کریں تاکہ اس اہم موضوع پر بامعنی علمی مکالمہ کو فروغ دیا جا سکے۔

ذیلی عنوانات میں آزادی اور ادیبوں کا باہمی تعلق، تحریکِ آزادی میں ادبی شخصیات کا کردار، اردو شاعری اور نثر میں جنگِ آزادی کی عکاسی، تقسیمِ ہند کے ادبی اثرات، آزادی کے بعد کا ادبی منظرنامہ، اور سامراج مخالف ادبی رجحانات جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ محققین اپنی تحقیق کو ان یا متعلقہ موضوعات کے تحت پیش کر سکتے ہیں۔

اہلِ قلم کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مقالات جلد ارسال کریں — صرف گوگل فارم کے ذریعے اور جریدہ کی مقررہ رہنما اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔

اہم تواریخ:
مقالے جمع کرانے کی آخری تاریخ: 17 جولائی 2026
ریویو کی اطلاع: 25 جولائی 2026
رسمِ اجرا (اشاعت): 5 اگست 2026

یہ خصوصی شمارہ علمی و ادبی دنیا میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔ تمام اہلِ علم و تحقیق سے شرکت کی درخواست ہے کہ وہ اپنی قیمتی تحقیقی کاوشوں کے ذریعے اس ادبی و فکری سفر کا حصہ بنیں۔

اپنی آرا سے نوازیں 

qadarulkalam@gmail.com

No comments:

Post a Comment

قادرالکلام (QADAR UL KALAM) — Peer-Reviewed Multidisciplinary Research Journal ISSN: 3139-1028 خصوصی شمارہ (اگست 2026) عنوان: ہندوستان کی آ...